У нас вы можете посмотреть бесплатно Allah Ka Samnay Rona Hakeem Tariq Mehmood или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
اللہ کے سامنے رونا میں نے ایک صاحب کو بتایا ، پریشان حال، بالکل پریشانیوں کو اس نے گھیراہواتھا۔ مال کی، وسائل کی کمی نہیں تھی میں سمجھ گیا کہ رویا نہیں ہے ، اُس نے چین ،سکون چھین لیاہے۔ پھرمیں نے اس کوطریقہ بتایا کہ کسی بھی وقت جوآپ کو تنہائی کاوقت ملے۔ کہیں بھی گھرکے اندرکے آخری کمرے میں ہوتواوراچھی بات ہے جہاں میری آوازکہیں نہ پہنچے جہاں میرا نالہ میری فریادمیرے غم کی باتیں کہیں نہ پہنچے۔ وضو کراورتوبہ کے دونفل پڑھ اورنفل توبہ کے پڑھ کے اللہ سے باتیں کرناشروع کردے اپنی ہی زبان میں اللہ سے باتیں کرنا شروع کردے اوراللہ کو اپنا غم سنا۔ اللہ کواپنا درد سنا اورباتیں کراورکرتاجاحتیٰ کہ تیری کیفیت میں رقت طاری ہو تیرے اندردرد ہو ، دھواں نکلنا شروع ہو اورپھرچنگاریاں نکلیں ، انگارے بنیں ، شعلے بنیں پھرشعلوں کی لیپٹیں نکلیں اورآگ دہکے اورانگارے بہت بڑا بھانبڑبنا اورپھرآہستہ آہستہ رو اوررونا آئے رو ۔ رونانہیں آتا رونے کی شکل بنا لے اوراپنے بُرے وقت کویادکرکے رونا شروع کردے مولا وہ کونسالمحہ تھا جب میں نے تجھے ناراض کیاتھا وہ کونسالمحہ تھا تیرے کسی بندے کو دُکھایاتھا وہ کونسا لمحہ تھا وہ توبے بس تھا میں توبے بس نہیں تھا میں نے اس کی بے بسی سے کیا فائدہ اُٹھایاتھا ۔ اپنے لمحوں کویادکراس وقت تیری یاداشت تیرا ساتھ دے گی، اپنی کیفیتوں کویادکراورروناشروع کردے اورروتے روتے تیرے اندرکی کیفیت بھرآئے گی ، پھرآنسوبہنا شروع ہوجائیں گے پھرہچکیاں اورپھرتیرے اندرسے ہائے نکلے گی، پھراونچی آوازمیں رو اوراللہ سے باتیں کر۔ رونے کے فائدے سنیں۔ میں نے رونے سے اینزائٹی کاعلاج پایا، میں نے رونے سے ٹینشن کاعلاج پایا۔ میں نے رونے سے سٹریس اورمایوسیوں کاعلاج پایا۔ اللہ کے شوق سے روئیں۔ بے شمارلوگ خودکشیوں کی طرف تھے، جب اللہ کے شوق، اللہ کے خوف سے روئے میں نے ان کوزندگی میں جیتے دیکھا جو موت کوترجیح دے چکے تھے۔ میں نے ان لوگوں کاعلاج دیکھا۔ایسے لوگ جوغیرشعوری حرکتیں کرتے تھے میں نے ان کو رونے میں صحت مندزندگی اورتندرستی زندگی پاتے دیکھا۔