У нас вы можете посмотреть бесплатно حج اور عمرہ کی سنتیں Hajj aur Umre ki sunnaten Dars e Hajj 4 By Mufti Rashid Anwar Bulandshahari или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
Hajj aur Umra ki sunnaten حج اور عمرہ کی سنتیں درس حج نمبر 4 हज और उमरा की सुन्नतें Mufti Rashid Anwaar Bulandshahri Resident Dubai united arab emirates Sabiq mudarris madarsa imdad ul islam kamalpur bulandshahar U.P india مفتی راشدانوار بلند شہری مقیم دبی متحدہ عرب امارات سابق مدرس مدرسہ عربیہ امداد الاسلام کمالپور بلند شہر یوپی انڈیا حج اور عمرے کی سنتیں : سنت کا حکم یہ ہے کہ سنتوں کے چھوڑنے سے کوئی کفارہ تو لازم نہیں آتا، البتہ جان بوجھ کر چھوڑنابراہے ، اور سنتوں کے کرنے سے ثواب زیادہ ملتا ہے، پہلے میں عمرہ کی چند سنتیں بتاتاہوں ، اور جو عمرے کی سنتیں ہیں ، ان میں اکثر حج کی بھی سنتیں ہیں، چونکہ حج میں وہ سب اعمال ہوتے ہیں جوعمرے میں ہوتے ہیں، مثلا (۱) احرام باندھنے سے پہلے وضو یا غسل کرنا یہ سنت ہے، (۲) احرام کی نیت کرنے سے پہلے خوشبو لگانا، اس لیے کہ احرام کی نیت کے بعد خوشبو لگاناجائز نہیںہے، (۳)احرام باندھنے کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا۔ (۴) کثرت سے تلبیہ پڑھنا یعنی لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكْ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكْ ، لَا شَرِيكَ لَكْ۔ (۵) اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا۔ (۶) بیت اللہ شریف پر نظر پڑنے کے وقت ؛ اللہ اکبر اور لاالہ الااللہ یہ کہنا۔ اور جب بیت اللہ شریف پر نگاہ پڑے تو د عا مانگنا، یہ بھی سنت ہے، اب میں طواف کی سنتیں بتاتاہوں: (۱) طواف میں حجر اسود کا استلام کرنا: استلام کا مطلب ہے، حجر اسود کی جانب رخ کرکے اپنے ہاتھوں کو چہرے کے آگے بڑھا کر اس طرح اشارہ کرے ، اور اللہ اکبر لاالہ اللہ کہے، پھر اپنی ہتھیلیوں کو چوم لے، یہ حجر اسود کا استلام ہوتاہے، اور اگر رش نہ ہوتو خود حجر اسود کو چومے،لیکن آجل ایسا ممکن نہیں ہے رش کی وجہ سے، اور طواف کے تمام چکر پے درپے لگاتار کرنا ، یہ سنت ہے، اسی طرح عمرہ کے طواف میں رمل کرنا، رمل کا مطلب ہے؛ طوف کے پہلے تین چکروں میں؛ اکٹر کر کندھے ہلاتے ہوئے؛ قریب قریب قدم رکھ کر ذرا تیزی سے چلنا ، اوریہ رمل پہلےتین چکروں میں کیاجاتاہے، باقی چاروں میں نہیں کیاجاتا ، بلکہ اطمینان سے چلاجاتا ہے ، اور یہ صرف مردوں کے لیے ہے، اور اسی طرح طواف میں اضطباع کرنا ، اضطباع کا مطلب ہے ؛ احرام کی چادر کو سیدھے ہاتھ کی بغل کے نیچے سے نکال کر الٹے کندھے پر ڈالنا، اوریہ بھی صرف مردوں کے لیے ہے، طواف کے بعد فوراً سعی کرنا،یہ بھی سنت ہے، اور صفا اورمر وہ پرچڑھ کر قبلہ رو ہونا، جنابت اور حیض سے پاک ہونا، صفا مروہ کی سعی میں دونوں ہرے نشانوں کے درمیان جلدی چلنا یہ سنت ہے، اب میں کچھ وہ سنتیں بتاتاہوں جو صرف حج کی ہیں، آٹھویں ذی الحجہ کی صبح ہی کو منی کے لیے روانہ ہونا دیر نہ کرنا، اور پانچوں نمازیں وہیںپڑھنا ، اور اگلے دن نویں ذی الحجہ کو طلوع آفتاب کے بعد منی سے عرفات کے لیے روانہ ہونا ، اور گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کو تینوں جمرات میں ترتیب سے کنکریاں مارنا، یعنی 10 ذوالحجہ کو مزدلفہ سے منی واپس آنے کے بعد پہلے اور دوسرے شیطان کو چھوڑ کر سیدھا تیسرے شیطان کے پاس جاکر اسے الگ الگ سات کنکریاں ماری جائیں۔ 10 ذوالحجہ کو رمی کا مسنون وقت سورج طلوع ہونے سے شروع ہو کر زوال تک ہے۔ پھر زوال سے مغرب تک بلا کراہت مباح وقت ہے اور مغرب سے صبح صادق سے پہلے تک مکروہ وقت ہے۔ 11 اور 12 ذوالحجہ کو تینوں شیطانوں کو ترتیب سے الگ الگ سات کنکریاں ماری جائیں۔ ان دو دنوں میں رمی کرنے کا مسنون وقت زوال آفتاب سے غروب آفتاب تک ہے اور غروب آفتاب سے صبح صادق تک مکروہ وقت ہے، اگر بلاعذر اگلے دن تک مؤخر کیا تو دم واجب ہوگا۔ اورسات سات کنکریاں مارنا سنت ہے، یہ سنتیں ہیں، اللہ تعالی ہمیں سمجھ کر ؛ صحیح کر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے، آمین۔ مفتی راشد انوار #hajj2024 Hajj umrah Mein woh kam Jo Mana Hai, Haj umrah Mein ke makroohat, ihram ke makroohat, #muftirashidanwar #muftirashidanwarbulandshahri #راشدانوار #راشدانواربلندشہری #rashidanwar #rashidanwarbulandshahri