У нас вы можете посмотреть бесплатно qabar molana Rasheed ahmad gangohi |مولانارشیداحمدگنگوہی کی قبر| مزار رشید احمد گنگوہی или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
qabar molana Rasheed ahmad gangohi |مولانارشیداحمدگنوہی کی قبر| مزار رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ یوٹیوب پر پہلی بار رأس العلماء فخر المحدثین امام ربانی حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کی زیارت کیجئے • madrasa mazahir uloom waqf saharanpur | hu... جامعہ مظاہر علوم وقف سہارنپور کی زیارت ابتدائی زندگی مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ 6/ذی قعدہ 1242ھ کو شنبہ کے دن گنگوہ، ضلع سہارنپور، یوپی میں پیدا ہوئے، ان کے والد مہدایت احمد اپنے زمانے کے ایک جید دینی عالم تھے، وہ غلام علی سے مجاز تھے۔ حضرت گنگوہی قرآن شریف وطن میں پڑھ کر اپنے ماموں کے پاس کرنال چلے گئے اور ان سے فارسی کی کتابیں پڑھیں، پھر محمد بخش رامپوری سے صرف و نحو کی تعلیم حاصل کی۔ 1261ھ میں دہلی پہنچ کر مولانا مملوک علی نانوتوی کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا، یہیں مولانا محمد قاسم نانوتوی سے تعلق قائم ہوا، جو پھر ساری عمر قائم رہا۔ دہلی میں معقولات کی بعض کتابیں مفتی صدرالدین آزردہ سے بھی پڑھیں، آخر میں شاہ عبد الغنی مجددی کی خدمت میں رہ کر علم حدیث کی تحصیل کی۔ گرچہ قیامِ دار العلوم دیوبند میں کوئی فعال کردار آپ کا نہیں ملتا مگر طالب علمی کے زمانے سے ہی حجۃالاسلام محمد قاسم نانوتویؒ سے تعلق رہا۔ اسی وجہ سے مؤرخین کا کہنا ہے کہ 1283ھ مطابق 1866ء میں دار العلوم کے قیام سے آپ بے خبر نہیں تھے۔ مدرسہ عربی اسلامی دیوبند کے قیام کے دوسال بعد 1285ھ میں دار العلوم دیوبند سے حضرت گنگوہی کے رسمی تعلق کا سراغ ملتا ہے۔ حجۃالاسلام مولانا محمدقاسم نانوتویؒ بانئ دار العلوم دیوبند کی وفات کے بعد آپ دار العلوم دیوبند کے دوسرے سرپرست مقرر ہوئے۔ دار العلوم کے نصاب کو تیار کرنے میں آپ کا اہم کردار رہا ہے۔ اس لیے مولانا محمد قاسم نانوتویؒ کے ساتھ آپ بھی مسلک دار العلوم دیوبند کے پیشوا ہیں۔ برطانوی سامراج کے خلاف جنگ 1857ء میں خانقاہِ قدوسی سے مردانہ وار نکل کر انگریزوں کے خلاف صف آرا ہو گئے اور اپنے مرشد حضرت حاجی صاحب اور دوسرے رفقا کے ساتھ شاملی کے معرکۂ جہاد میں شامل ہوکر خوب داد شجاعت دی۔ جب میدان جنگ میں حافظ ضامن شہید ہوکر گرے تو آپ ان کی نعش اٹھاکر قریب کی مسجد میں لے گئے اور پاس بیٹھ کر قرآن شریف کی تلاوت شروع کردی۔ معرکۂ شاملی کے بعد گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا اور ان کو گرفتار کرکے سہارنپور کی جیل میں بھیج دیا گیا، پھر وہاں سے مظفرنگر منتقل کر دیا گیا، چھ مہینے جیل میں گزرے، وہاں بہت سے قیدی آپ کے معتقد ہو گئے اور جیل خانے میں جماعت کے ساتھ نماز اداکرنے لگے۔ درس حدیث جیل سے رہائی کے بعد آپ نے درس و تدریس کا سلسلہ شروع فرمایا، 1299ھ میں تیسرے حج کے بعد آپ نے یہ التزام کیا کہ ایک سال کے اندر اندر پوری صحاح ستہ کو ختم کرادیتے تھے، معمول یہ تھا کہ صبح سے 12 بجے تک طلبہ کو پڑھاتے تھے۔ آپ کے درس کی شہرت سُن سُن کر طالبانِ حدیث دور دور سے آتے تھے، کبھی کبھی ان کی تعداد ستّر اسّی تک پہنچ جاتی تھی، جن میں ہندو بیرونِ ہند کے طلبہ بھی شامل ہوتے تھے۔ طلبہ کے ساتھ غایت محبت و شفقت سے پیش آتے تھے۔ درس کی تقریر ایسی ہوتی تھی کہ ایک عامی بھی سمجھ لیتا تھا، آپ کے درس حدیث میں ایک خاص خوبی یہ تھی کہ حدیث کے مضمون کو سن کر اس پر عمل کرنے کا شوق پیدا ہوجاتا تھا۔ جامع ترمذی کی درسی تقریر 'الکوکب الدری' کے نام سے شائع ہوچکی ہے، جو مختصر ہونے کے باوجود ترمذی کی نہایت جامع شرح ہے، 1314ھ تک آپ کا درس جاری رہا، تین سو سے زائد حضرات نے آپ سے دورۂ حدیث کی تکمیل کی۔ درسِ حدیث میں آپ کے آخری شاگرد حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کے والد ماجد مولانا محمد یحیٰ کاندھلوی رحمۃ اللہ تھے۔ آخر میں نزول الماء کی بیماری کی وجہ سے درس بند ہو گیا تھامگر ارشادوتلقین اور فتاویٰ کا سلسلہ برابر جاری رہا، ذکراللہ کی تحریص و ترغیب پر بڑی توجہ تھی، جو لوگ خدمت میں حاضر ہوتے، رغبتِ آخرت کا کچھ نہ کچھ حصہ ضرور لے کر جاتے، اتباع سنّت کا غایت اہتمام فرماتے تھے۔ دار العلوم کی سر پرستی 1297ھ میں قاسم نانوتوی کی وفات کے بعد دار العلوم دیوبند کے سرپرست ہوئے، مشکل حالات میں دار العلوم کی گتھیوں کو سلجھا دینا ان کی ایک بڑی خصوصیت تھی۔ 1314ھ سے مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور کی سرپرستی بھی قبول فرمالی تھی۔ فقہ اور تصوف میں تقریباً 14 کتابیں تصنیف فرمائیں۔ فتاویٰ رشیدیہ، زبدۃ المناسک مع عمدۃ المناسک،تفسیر رشیدی، تشریحات بخاری،الکوکب الدرری ، ہدایۃ الشیعہ ، سبیل الرشاد اور امداد السلوک قابل ذکر ہیں۔ وفات باختلاف روایت 8 یا 9 جمادی الثانی 1323ھ مطابق 1905ء بروز جمعہ اذان جمعہ کے بعد 78 سال کی عمر میں وفات پائی۔ آپ کے تلامذہ کا ایک وسیع حلقہ ہے، جس میں بڑے بڑے نامور علما شامل ہیں۔ اسی طرح آپ کے خلفاء کی بھی ایک طویل فہرست ہے۔ آپ کے تفصیلی حالات تذکرۃ الرشید مصنفہ مولانا عاشق الٰہی میرٹھی میں درج ہیں، یہ کتاب دوجلدوں پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ "مولانا رشید احمد گنگوہی حیات اور کارنامے" تالیف مولانا اسیر ادروی بھی قابل ذکر ہے #maulanarasheedahmadgangohi #rasheedahmadgangohi #hazratgangohi #rashidahmad #gangohsharif #abdulquddus #buzurganedeen #nomanvlog #islamichistory #historicalplace #islamicheritage #deoband #ulamadeoband #saharanpur #hindustan #ulamahindustan #molanarasheedsa ##mazaresharif #qabar