У нас вы можете посмотреть бесплатно Mufti saeed sahab ki qabr me aurat ko dafan kardiya gya!! или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
Mufti saeed sahab ki qabr me aurat ko dafan kardiya gya!! محدث کبیر مفتی سعید احمدپالنپوریؒ کی قبر میں دوسری میت دفن!اوشیوارہ قبرستان میں افسوسناک واقعہ ،عقیدت مندوں میں صدمہ، متولی پر انتقامی کارروائی کا الزام ممبئی۔۲ فروری:(نمائندہ خصوصی) دارالعلوم دیوبند کے سابق شیخ الحدیث و صدر المدرسین، محدثِ کبیر حضرت مفتی سعید احمد پالنپوریؒ کی قبرِ مبارک کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ حضرت کے متوسلین ، محبین اور عقیدت مندوں کے لیے شدید صدمے کا باعث بن گیا ہے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق ممبئی کے اوشیوارہ مسلم قبرستان، جوگیشوری میں واقع حضرت مفتی صاحبؒ کی قبر کو کھود کر اسی جگہ کسی دوسرے مسلمان کی میت کو دفن کر دیا گیا ہے، بتادیں کہ حضرت مفتی سعید احمد پالنپوریؒ کا انتقال عین کورونا وبا کے دوران ۱۹ مئی ۲۰۲۰ کو ممبئی میں ۸۰ برس کی عمر میں ہوا تھا، جس کے بعد انہیں اوشیوارہ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا تھا، اب جوگیشوری سے موصول ہونے والی مصدقہ اطلاع کے مطابق ان کی قبر ختم کردی گئی ہے ، خبر کے پھیلتے ہی ملک و بیرونِ ملک حضرت مفتی صاحبؒ کے عقیدت مندوں اور اہلِ علم میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے،اس افسوسناک معاملے میں اوشیوارہ قبرستان کے متولی احد خان پر سنگین الزامات عائد کیے جا رہے ہیں،مقامی ذرائع کے مطابق حالیہ کارپوریشن انتخابات میں احد خان کے بیٹے سیف احد خان امیدوار تھے، تاہم گجراتی مسلمانوں کی جانب سے ووٹ نہ ملنے پر بعض حلقے اس اقدام کو انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں،حضرت مفتی سعید احمد پالنپوریؒ کے قریبی افراد نے بھی اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یہ کارروائی دانستہ طور پر کی گئی ہے،واضح رہے کہ حضرت مفتی سعید احمد پالنپوریؒ کا تعلق کسی ایک خطے یا قوم سے محدود نہیں تھا، بلکہ وہ عالمِ اسلام کی ایک عظیم اور بین الاقوامی شہرت یافتہ علمی شخصیت تھے، جن سے دنیا بھر کے طلبہ اور علما نے استفادہ کیا۔اس سلسلے میں نمائندے نے متولی احد خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم فون کرنے کے باوجود ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا،ادھر معروف عالمِ دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے مہاراشٹر کنوینر مولانا محمود احمد خان دریابادی نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے،انہوں نے کہا کہ ایک بین الاقوامی سطح کے محدث کی قبر کو یادگار کے طور پر محفوظ رکھا جانا چاہیے تھا، لیکن بعض جاہل متولیان کو مراتب اور احترام کا اندازہ نہیں ہوتا، اس طرح کی حرکت کسی بھی صورت میں مناسب نہیں، خصوصاً ایک باوقار اور عظیم عالمِ دین کی قبر کے ساتھ تو بالکل بھی نہیں۔اور حضرت مفتی اشتیاق صاحب جو دارالعلوم دیوبند کے ایک قابل قدر استاذ ہے اور مفتی سعید احمد صاحب کے خاص لوگوں میں سے تھے وہ لکھتے ہیں رات کے ڈھائی بجے کسی خاتون کی تدفین اس میں ہوئی ہے۔یہ بڑا ہی تکلیف دہ افسوسناک بات ہے اور پھر آگے لکھتے ہیں کہ ایک بات یہ بھی ہے کہ حضرت مفتی صاحب رحمت اللہ علیہ کی تدفین سات اٹھ فٹ گہرائی میں ہوئی تھی اور یہ قبر کھودی گئی ہے چار فٹ۔ تو حضرت کا جسم نیچے محفوظ ہوگا ان شاءاللہ تعالی والسلام اشتیاق احمد قاسمی مدرس دارالعلوم دیوبند. #muftisaeedpalanpuri #saeed #shekulhadees #darululoomnews #darululoomdeoband #death #news #breakingnews