У нас вы можете посмотреть бесплатно KP University Students Visit Bala Hisar Fort During ISPR Winter Internship | ISPR или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کی طلباء و طالبات کا ISPR کے زیر اہتمام جاری Winter Internship کے دوران قلعہ بالا حصار ، پشاور کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ کا آغاز 12 جنوری سے ملک بھر میں کیا گیا ۔ جس میں کے پی کے سے بھی طلبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ انٹرن شپ کے دوران مختلف سیشنز کے ساتھ ساتھ اوٹ ڈور اکٹیوٹیز بھی منعقد کی جا رہی ہیں ۔ آج انٹرنشپ میں حصہ لینے والے خیبر پختون خواہ کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے قلعہ بالا حصار ، پشاور کا دورہ کیا ۔ دورے کا مقصد نوجوان نسل کو قومی سلامتی، تاریخ اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا ۔ اس موقع پر طلبہ نے قلعہ بالاحصار کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور اس کی تاریخی، دفاعی اور تہذیبی اہمیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ دورے کے دوران ائی جی ایف سی نارتھ ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست بھی منعقد کی گئی ۔ آئی جی ایف سی نارتھ نے طلباء و طالبات کو خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، درپیش چیلنجز اور پاک فوج و ایف سی کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ آئی جی ایف سی نارتھ نے طلبہ کی دلچسپی کو سراہا اور ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دئیے ۔ دورے کے دوران شرکاء نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے فرنٹیئر کور کے میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں فرنٹیئر کور کی شاندار تاریخ، قربانیوں اور کامیابیوں سے روشناس کرایا گیا ۔ اس موقع پر شرکاء نے فرنٹیئر کور کی بے مثال قربانیوں اور خدمات کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے اس مثبت اور قابلِ تحسین اقدام پر فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کیا ۔