У нас вы можете посмотреть бесплатно معذوری کا لبادہ اوڑھ کر کروڑوں کے جانور پالنے والوں سے بھی واسطہ پڑ جاتا ہے۔ или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
کل یہ بہن بھائی میرے پاس آئے، جب میں ایک گھر میں راشن دینے گیا۔ لوگ پھر کہتے ہیں کہ لوگوں سے اچھے لہجے میں بات کرو، سختی نہ رکھو۔ خدا سے ڈر کر بول رہا ہوں: اگر میں صرف وہ فراڈ، جھوٹ اور بےشرمی کے معاملات لکھنا شروع کر دوں جو مجھ پر گزرتے ہیں، تو آپ سب توبہ توبہ کر اٹھیں۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ سب لوگ خود کو معذور ظاہر کرتے ہیں۔ ان کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آ جاتے ہیں، مجھے واقعی حیرت ہوتی ہے۔ یہ شخص جو مجھ سے بات کر رہا تھا، 54 سال کا ہے، اور اس کے ساتھ بالکل ایسی ہی اس کی بہن ہے۔ اس خاندان کے تمام افراد کا رویہ ایک جیسا ہے۔ کہنے لگے: "کمرہ گر گیا ہے، بس بازو جتنی اونچی دیواریں ہیں، ہم انہی میں بیٹھے ہیں۔ ہمیں ایک کمرہ بنا کر دیں۔" میں ان کے ساتھ چل پڑا۔ ایسے لوگوں پر ترس آ جاتا ہے کہ رب نے انہیں جن مسائل میں گھیر رکھا ہے، یہ شاید کبھی ان سے نکل نہ سکیں۔ لیکن رب کی حکمت کے سامنے سب ہیچ ہے، اور اس کے فیصلے درست ہوتے ہیں۔ جس گھر میں ہم داخل ہوئے، ویڈیو میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ ایک ہی گھر کے اندر تین مختلف جگہوں پر جانور بندھے ہوئے تھے: پہلے پورشن میں: 17 بڑے جانور، 9 بچے دوسرے پورشن میں: 21 بڑے جانور، 14 بچے تیسرے پورشن میں: 11 بڑے جانور، 9 بچے میرے ساتھ موجود ایک دوست، جو جانوروں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے، اس نے اپنی آنکھ سے ان جانوروں کی کم از کم قیمت لگائی۔ اس کے مطابق یہ جانور دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ہیں۔ یہ تینوں پورشن ان دونوں بہن بھائی کے دو چچاؤں اور ایک پھپھو کے ہیں، جن میں ان بہن بھائیوں کا 21 جانوروں میں آدھا حصہ ہے۔ ان کے پاس 9 ایکڑ زمین ہے۔ اسی گھر میں ان کے اپنے دو کمرے بھی ہیں، جو مختلف پورشنز میں تقسیم ہیں۔ چار دیواری سب کی ایک ہی ہے۔ جہاں ان کی 9 ایکڑ زمین ہے، وہاں ان کے 4 پکے کمرے بنے ہوئے ہیں، جن پر تالے لگے رہتے ہیں۔ مسجد کے امام کا کہنا ہے کہ یہ لوگ انتہائی بدزبان، جھوٹے اور فراڈیے ہیں۔ 2014 سے اب تک جو امام مسجد سنبھال رہے ہیں، مسجد بھی ان کے گھر سے تھوڑے فاصلے پر ہے، مگر یہ کبھی زندگی میں مسجد کے واش روم تک استعمال کرنے نہیں آئے۔ نماز ادا کرنا تو جیسے انہوں نے خود پر حرام کر رکھا ہو۔ جھوٹی گواہی دلوانی ہو تو یہ بونے قد کے دونوں بہن بھائی دس ہزار میں کسی بھی قتل کے کیس میں بھی جھوٹی گواہی دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ ان کی دادی سے بھی میری گفتگو ہوئی—وہ بھی انہی جیسی فراڈ عورت نکلی۔ پھر اسی گھر کی دو اور عورتیں آئیں، سب کا وطیرہ ایک ہی تھا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ آپ سے الگ بات کرنی ہے۔ میں نے فیصل اور مبشر کو سائیڈ پر روکا، اور ان کے ساتھ الگ کھڑے ہو کر بات کی تو کہنے لگے: "پچاس ہزار رشوت لے لیں، اور سروے میں ہمارے لیے ایک کمرہ اور واش روم بنا دیں، پچھلی بیرونی دیوار کے ساتھ۔" میں نے پوچھا: "اس کا کرو گے کیا؟ تمہارے پاس تو پہلے ہی اتنے کمرے ہیں۔" تو ایک بونا بولا: "ہم اسے کرائے پر دے دیں گے، پانچ ہزار ماہانہ آ جائے گا۔ آپ تو سرکاری سروے کر رہے ہیں، آپ کو کیا فرق پڑے گا؟ ایک اور جگہ سے بھی ہم دو کمروں کے پیسے لے چکے ہیں—ایک کمرے کے ڈھائی لاکھ، اور ایک کے ایک لاکھ پچھتر ہزار۔ انہی پیسوں سے جانور خریدے ہیں، اور وہ جانور باہر مختلف لوگوں کو آدھے حصے پر دیے ہوئے ہیں۔" مجھے شدید دکھ اور رنج پہنچا، مگر میں نے ایک حرف غلط بولے بغیر وہاں سے نکلنا ہی بہتر سمجھا۔ پیچھے سے ایک آواز آئی، جس میں میری بھی قیمت لگائی جا رہی تھی۔ میں نے مڑ کر بس اتنا کہا: "کاش تم لوگ مجھے آٹھ سال پہلے ملے ہوتے، جب میں اصل والا ثاقب علیانہ تھا—جو جھوٹے کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آتا تھا۔ آج میں اللہ کے حکم سے نکلا ہوا ہوں، اس لیے تم سب کو رب کے حوالے کرتا ہوں۔ وہی تمہارا امتحان کاٹ سکتا ہے، جس میں اس نے تمہیں مبتلا کیا ہے، اور تم پھر بھی لوگوں کو لوٹنے کے نئے طریقے نکال رہے ہو۔" انہوں نے بھوسے والے کمرے کی چھت اتار کر اس کا سروے ڈلوایا تھا۔ میرا دل چاہ رہا تھا کہ میں ان کی مدد بالکل ختم کر دوں، مگر دانت پیس کر وہاں سے نکل آیا۔ اللہ سے اپنے لیے صبر اور ہمت مانگی۔ مجھے اس گھر میں ایک بھی کمزور جانور نظر نہ آیا۔ جانوروں کے شوقین اچھی طرح پہچان سکتے ہیں کہ ان کے پاس کس قدر اعلیٰ نسل کے جانور تھے، جن کی قیمت سن کر بڑے بڑے زمیندار بھی سوچ میں پڑ جاتے ہیں۔ صرف ایک پوجیت کٹی کی قیمت میرے دوست نے دو لاکھ لگائی، اور کہا: "اگر ہم یہ کٹی خرید لیں تو ایک سال میں یہ سات سے آٹھ لاکھ کی بھینس بن جائے گی۔" #saqiballyana #floodinpakistan