У нас вы можете посмотреть бесплатно خطبہ جمعہ | دین اسلام میں حکمت عملی فراست ایمانی اور | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
دینِ اسلام میں حکمتِ عملی، فراستِ ایمانی اور علمِ اَسرار و مصالح کی حقیقت اور اس کے تقاضے خُطبۂ جمعۃ المبارک: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 14؍ رجَبُ المُرَجَّب 1445ھ / 26؍ جنوری 2024ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و احادیثِ نبوی ﷺ : آیاتِ قرآنی: 1۔ إِنَّمَا يَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ۔ (35 – الفاطر: 28) ترجمہ: ”بے شک اللہ سے اس کے بندوں میں سے عالِم ہی ڈرتے ہیں". 2۔ أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ۔ (10 – یونس: 62) ترجمہ: ”خبردار ! بے شک جو اللّٰه کے دوست ہیں، نہ اُن پر ڈر ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے“۔ احادیثِ نبوی ﷺ : 1۔ ”لِكُلّ آيةٍ مِنْھَا ظَهْرٌ و بَطْنٌ“. (الطّبراني في الكبير، حدیث: 10107) ترجمہ: ”(قرآن حکیم کی) ہر آیت کا ایک ظاہر ہوتا ہے اور ایک باطن ہوتا ہے“ 2۔ ”طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلٰى كُلِّ مُسْلِمٍ“. (سنن ابن ماجة، حدیث: 224) ترجمہ: ”علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 0:00 آغاز 1:31 دینِ اسلام کی صحیح اور جامع حقیقت سمجھنا ہر مسلمان کا بنیادی فریضہ ہے 3:10 حکمتِ عملی اور حکمتِ نظری کی حقیقت اور ان کا بنیادی فرق 5:55 فراستِ ایمانی اور طبعی کی حقیقت و ماہیت اور اس کے عقلی و عملی تقاضے 7:17 سیرتُ النبی ﷺ سے ظاہر شریعت کا علم اور علم اسرار الدین دونوں حاصل ہوتے ہیں 12:09 اِخْبات الی اللّٰہ سمیت اَخلاقِ اربعہ کے طریقوں کی نبوی رہنمائی اور اس کے تقاضے 20:55 علم المصالح و المفاسد اور علم الشرائع و الحدود کی حقیقت، مقاصد اور نتائج 22:42 دینِ اسلام کے عملی نظام اور اس کی روح میں قومی و بین الاقوامی تقاضوں کی رعایت 24:55 فقہ حنفی میں روحِ اسلام اور اس کی حقیقت و ماہیت کی رعایت رکھی گئی ہے 30:48 اسلام کی صورت و معنی کو قائم رکھنے کے لیے فقہا اور محدثین کی جامع کوششیں 33:47 دینِ اسلام کے معنی و صورت کے حوالے سے افراط و تفریط کی صورتیں 37:42 مجددی ولی اللّٰہی مکتبۂ فکر کی اہم ترین خصوصیت؛ معنی و صورت کا جامع تصور 45:40 اسلام کے معنی و صورت کے تناظر میں امام شاہ عبد العزیز دہلویؒ کا سیاسی شعور اور فتویٰ دارالحرب 50:41 برعظیم میں مسلمانوں کے نظام کی شکست کے بعد ولی اللّٰہی جماعت کی حکمتِ عملی 54:34 برعظیم میں مذہبی لبادے میں استعماری حربوں پر فراستِ ایمانی کی نظر 59:43 حضرت اقدس شاہ عبدالقادر رائے پوری اور مولانا عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کا نظریہ افروز مکالمہ 1:04:19 آزادی، امن، عدل اور معاشی خوش حالی کے تناظر میں ریاست کے نظام کے جائزے کا اُصول 1:07:51 عصرِ حاضر کی تحریکوں اور جماعتوں میں افراط و تفریط کا شعوری تجزیہ 1:10:50 اسلام کی ظاہری و باطنی معنویت کے حوالے سے علمائے حق کا کردار پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ / rahimiainstitute